جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آصف زرداری یاروں کے یار، نواز شریف اچھے کرکٹر اور عمران خان نڈر آدمی ہیں، سینئر اداکار جاوید شیخ

datetime 15  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف سمیت سابق صدر آصف زرداری سے قریبی تعلقات ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ 3 گھنٹے کی فلم بھی دیکھ چکے ہیں۔جاوید شیخ سے ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ آصف زرداری آپ کو ہیرو بلاتے ہیں، انہوں نے کبھی پارٹی ٹکٹ آفر کی؟

جس پر جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ ان کے سابق وزرائے اعظم نواز شریف، عمران خان اور یہاں تک سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اچھے اور قریبی تعلقات رہے ہیں۔جاوید شیخ نے کہا کہ آصف زرداری دوستوں کے دوست ہیں۔انہوں نے اسی حوالے سے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ 1994 یا 1995 میں جب میں نے اپنی پہلی فلم مشکل کی ہدایت کاری کی تو میں نے اس وقت کے وزیراعظم بے نظیر اور آصف زرداری کو بھی دعوت دی تھی۔جب میں نے آصف زرداری نے درخواست کی تو وہ مجھے وزیراعظم ہاؤس لے گئے، اس دوران آصف زرداری نے خود گاڑی چلائی اور میں ساتھ بیٹھا تھاتاہم بے نظیر کی حکومت ختم ہونے کی وجہ سے وہ فلم کی افتتاحی تقریب میں نہیں آسکے۔جاوید شیخ نے نواز شریف کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف اچھے کرکٹر ہیں۔اداکار نے کہاکہ میں نے نواز شریف کے ساتھ کئی بار کرکٹ کھیلی ہے، وہ اچھے کرکٹر ہیں، انہیں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ جاوید شیخ نے پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اصولوں پر چلنے والے آدمی ہیں۔جاوید شیخ نے کہا کہ میرے عمران خان کے ساتھ تعلقات 1995 سے ہیں، وہ نڈر اور اصولوں پر چلنے والے شخص ہیں، وہ کسی کو سفارش پر بھی نہیں رکھتے، مجھے ان کی یہی خوبی اچھی لگتی ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے بھی ملنے کا موقع ملا۔انہوں نے واقعہ بتایا کہ 2002 میں جب میری فلم یہ دل آپ کا ہوا ریلیز ہوئی تو صدر کی جانب سے مجھے فون آیا،

اور فلم کی پوری کاسٹ کو ایوان صدر آنے کی دعوت دی۔جاوید شیخ نے کہا کہ جب ایوان صدر گئے تو وہاں صدر، ان کی بیگم اور والدہ سمیت تمام جنرلز اور ان کی بیگمات بھی موجود تھے، ان سب کے ساتھ ہم نے 3 گھنٹے 7 منٹ کی فلم دیکھی۔جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ پرویز مشروف ہمارے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے 4 گھنٹے بیٹھے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…