اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی فلم ساز کا چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر گانا چرانے کا الزام

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی/لاہور(این این آئی)بھارت کی متنازع فلم دی کشمیر فائلز کے ہدایت کار و پروڈیوسر وویک اگنی ہوتری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر اپنی فلم کا گانا چرانے کا الزام عائد کر دیا۔ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے دعویٰ کیا کہ

عمران خان کی ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں چلنے والا گانا ہم دیکھیں گے ، کا ورژن ان کی فلم دی کشمیر فائلز سے لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہم دیکھیں گے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور و لازوال اردو نظم ہے، جسے انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت گرنے اور جنرل ضیا ء الحق کے آمرانہ دور کے پیش نظر لکھی تھی، جلد ہی یہ بغاوت کا ترانہ بن کر دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔ اس نظم کو مختلف ادوار میں ، مختلف فنکاروں کی جانب سے فلم میں لیا گیا ۔حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے رینجرز کے ہاتھوں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران کئی پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے جبکہ عمران خان کے حامیوں کی ریاستی مشینری کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکائونٹس سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی انسٹاگرام اکائونٹ سے ان احتجاجی مظاہروں کی مختلف وڈیوزشیئر کی گئی تھیں۔انہوں نے واضح کیاکہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی تحریر کردہ اس نظم کے کئی ورژنز ہیں اور مذکورہ ورژن کے نشریاتی حقوق انہوں نے فیض ہائوس سے حاصل کر رکھے ہیں۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…