کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے، اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کی تصاویر لگائیں اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر علی زیدی نے اداکارہ کے گلے میں پارٹی پرچم پہنایا اور انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔