ممبئی/کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پربالی وڈاداکارہ سوارا بھاسکر نے مبارکباددی ہے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور گراہم کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب70کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔بعد ازاں فاطمہ بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن تحریر کیا کہ میں اور گراہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور نکاح کی چھوٹی سے تقریب خاندانی گھر میں ہوئی۔