ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

بنگلہ دیش میں 1971کے بعد پہلی ہندی فلم ریلیز کرنے کا اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2023 |

ممبئی(این این آئی)انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے اعلان کیا ہے کہ کنگ خان کی پٹھان12مئی کو بنگلا دیش کے سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ایک اعزاز مل گیا،ان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان1971کے بعد پہلی ہندی فلم بن گئی جو بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی۔ایک اعلامیے میں نیلسن ڈی سوزا کے مطابق سینما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کو متحد کرنے کا ذریعہ رہا ہے اور اس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پٹھان ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو 1971کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی اور اس پر ہم بنگلا دیشی اتھارٹیز کے شکر گزار ہیں۔نیلسن ڈی سوزا نے کہاکہ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بنگلا دیش میں ایک بڑی فین فالوونگ ہے اسی لئے ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ پٹھان نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی طور پر ایک ارب انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…