پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان اور آریان خان کا برانڈ لانچ، مہنگے کپڑوں پر مداح آپے سے باہر ہوگئے

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اداکار کے مداح اس برانڈ کے شدت سے منتظر تھے کیونکہ اس کی تشہیری مہم شاہ رخ خان نے خود چلائی اور وہ اس کے برانڈ ایمبیسڈر تھے۔

جیسے ہی برانڈ کی لانچنگ کا اعلان ہوا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیا لیکن وہاں کپڑوں کی قیمتیں دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔آریان خان کے برانڈ میں صرف جیکٹ کی قیمت دولاکھ، شرٹ کی قیمت 33 ہزار اور ٹی شرٹ کی قیمت 24 ہزار انڈین روپے رکھی گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین مہنگے کپڑوں پر انتہائی ناخوش ہیں اور انہوں نے شاہ رخ اور ان کے بیٹے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برانڈ کو لوٹ مار کا ذریعہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر اپنی آنے والی نئی فلم ڈنکی کے باعث پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔کنگ خان کی نئی آنے والی فلم جوان کے بعد ڈنکی کے سیٹ سے بھی کچھ سینز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئے۔کنگ خان ان دنوں کشمیر میں راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم اب فلم کے سیٹ سے ایک گانے کی لیک ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…