اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماہ نور بلوچ نے اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سدا بہار اور ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے حالیہ دور میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں ماہ نور بلوچ اور اداکار نعمان مسعود نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں میزبان جویریہ سعود نے ماہ نور بلوچ سے اداکاری نہ کرنے سے متعلق سوال کیا۔

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں روایت سے ہٹ کر اس طرح کے اسکرپٹ یا پروجیکٹس نہیں بنتے جس سے وہ مطمئن ہوں یا جو ان کی مرضی کے مطابق ہو۔انہوں نے کہاپاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں محدود موضوعات اور کرداروں پر کام کیا جاتا ہے، ہماری انڈسٹری اس سطح پر نہیں پہنچی، یہ خواتین اداکاراؤں کے لیے بدقسمتی ہے کہ انہیں چند کرداروں تک مختص کردیا ہے کہ انہوں نے اس عمر تک یہ کردار کرنے ہیں۔اداکارہ کے مطابق انڈسٹری کی عمر دراز خواتین کے لیے معقول کردار نہیں لکھے جاتے، کہانیاں وہی گھسی پٹی ہوتی ہیں، اگر ہم غیر ملکی کانٹینٹ دیکھیں تو وہاں ہر عمر کی اپنی کہانی ہوتی ہے، ہمارے ہاں اب تک وہی کہانی ہے کہ ایک تھا لڑکا، ایک تھی لڑکی۔ماہ نور نے شکوہ کیا کہ مرد 55 تک بھی لڑکا رہتا ہے، پاکستانی شوبز انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھاکر اسے کم عمر لڑکی سے عشق کرتے دکھایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی بری اور غلط بات ہے، جب مرد کو لڑکے کے طور پر دکھا کر پیش کیا جاتا ہے تو یہ انتہائی عجیب لگتا ہے۔

آج سے دس پندرہ سال پہلے یہ چل جاتا تھا لیکن یہ اب نہیں چلتا۔ماہ نور نے اعتراف کیا کہ ابھی وہ کسی ڈرامے یا فلم میں نظر نہیں آنے والیں اور وہ تب تک اسکرین پر دکھائی نہیں دیں گی جب تک انہیں ان کی عمر کے حساب سے اچھے کردار کی پیشکش نہیں کی جاتی۔تاہم اداکارہ کے ساتھ پروگرام میں شریک نعمان مسعود نے بھی شکوہ کیا کہ ایک خاص عمر کے بعد اداکاروں کے لیے اچھے کردار نہیں لکھے جاتے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…