ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ خان نے با اثر ترین شخصیت ہونے میں لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی شوبز انڈسٹری میں کنگ کی سی حیثیت رکھنے والے اداکار شاہ رخ خان نے بااثر شخصیات کی فہرست میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا نام سرِفہرست لکھوالیا ہے۔بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کو یوں ہی بادشاہ نہیں مانا جاتا۔

شاہ رخ خان کو ان کے مداح ناصرف اِن کی فلموں بلکہ دیگر کئی وجوہات کی بنا پر پسند کرتے ہیں۔امریکا کے موثر ترین جریدے ٹائم کی جانب سے دنیا کے بااثر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لیونل میسی سمیت پرنس ہیری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مشہور جریدے ٹائم کے ایک سروے100 ٹائم 2023ء کے نتائج کے مطابق شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ٹائم کے سروے میں قارئین کی جانب سے ان مشہور ترین افراد کا انتخاب کیا گیا تھا جو اِن کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ بااثر ہیں۔ٹائم میگزین کے اس سروے میں 12لاکھ افراد نے حصہ لیا تھا، اس سروے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے شاہ رخ خان سب شخصیات پر سبقت لے گئے ہیں۔اس سروے کی ووٹنگ کیلئے لسٹ میں شامل افراد میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگھن مارکل، سرینا ولیمز، مشیل ییہو اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…