’پٹھان‘ کی ڈیجیٹل ریلیز پر کنگ خان کی نئی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

  بدھ‬‮ 22 مارچ‬‮ 2023  |  17:27

ممبئی(این این آئی) انڈین بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کے موقع پر شاہ رخ خان کے اسٹائل سے بھرپور منفرد انداز کے اعلان نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔پرائم وڈیو انڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں شاہ رخ معروف یوٹیوبر بھون بام کے ساتھ ریلیز کے اعلان کے لئے ایڈ بنانے ہوئے دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔ہندی سینما سمیت پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ’پٹھان‘ 22 مارچ سے اسٹریمنگ سروس ایمازون پرائم پر ریلیز کر دی گئی۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کیلئے مختلف طریقے سے اپناتے ہیں۔وڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان اپنے ایبس اور مسلز کو کھینچتے ہیں اور مداحوں کو اپنے خاص اسٹائل میں ریلیز کی خبر دیتے ہیں۔کنگ خان کی وڈیو پوسٹ ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداح اس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎