سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون شاہ رخ کی نئی فلم کا حصہ بن گئے

  بدھ‬‮ 22 مارچ‬‮ 2023  |  17:26

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون جلد ایک ہی فلم میں دکھائی دیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ میں دیپیکا اور سنجے دت کا مختصر رول ہوگا، دیپیکا فلم کی ٹیم کے ساتھ 27 اور 28 مارچ کو شوٹنگ کریں گی۔اس کے برعکس سنجے دت کا کردار بڑا اور اہم ہوگا، وہ شاہ رخ کے ہمراہ 4 سے 5 دن کی شوٹنگ کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت نے کبھی بھی ایک ساتھ مکمل فلم نہیں کی۔دونوں’’را ون‘‘ اور’’اوم شانتی اوم‘‘ میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر تو آئے لیکن بہت ہی کم وقت کے لیے، بتایا جارہا ہے کہ فلم کی عکسبندی 10 اپریل تک مکمل ہوجائے گی۔فلم کو اس سے قبل 2 جون کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب شاہ رخ خان کی ‘جوان’ ستمبر یا دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎