فیروز خان نوازالدین صدیقی کی حمایت میں میدان میں آگئے

  بدھ‬‮ 8 مارچ‬‮ 2023  |  17:13

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکار فیروز خان بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔فیروز خان نے بھارتی اداکار کو نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے حالانکہ نواز الدین کو اس اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات کا سامنا ہے۔

پاکستانی اداکار نے ٹویٹر پر نوازالدین صدیقی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں وہ اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف سے ریپ الزامات پر اپنی وضاحت پیش کررہے ہیں۔فیروز خان نے اس ٹویٹ پر لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ اداکار کو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مضبوط رہنے کیلئے بازو والی ایموجی بھی پوسٹ میں شامل کی۔نوازالدین صدیقی کی طرح پاکستانی اداکار فیروز خان کو ابھی اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی طرف سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔بھارتی اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا موقف پیش کیا جس میں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

زیرو پوائنٹ

ملک اس طرح

خان شبیر حسن خان راولپنڈی کا مشہور کردار تھا‘ اس کا اصل نام شبیر حسن تھا‘ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا تھا‘ اس نے بعدازاں چھوٹے موٹے ٹھیکے لینا شروع کر دیے‘پیسے آئے تو کونسلر کا الیکشن لڑااور جیت گیا‘ کاری گر شخص تھا‘ وہ چند ماہ میں چیئرمین بھی بن گیا‘ ویسٹریج کے فوجی علاقے میں رہتا تھا‘ افسروں کے ....مزید پڑھئے‎