منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اکشے کمار نے اپنی مسلسل فلاپ فلموں کا ذمہ دار خود کو ہی قرار دیدیا

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی مسلسل فلاپ فلموں کا ذمہ دار خود کو ہی قرار دے دیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک انٹرویو میں اکشے کمار سے فلاپ فلموں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا،

کیریئر میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کی لگاتار 16 فلمیں فلاپ ہوئیں، اس کے بعد ایک بار پھر ان کی لگاتار 8 فلمیں فلاپ ہوئیں اور اب میری مسلسل 3 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں، اس میں قصور کسی کا نہیں، صرف میرا ہے۔کھلاڑی کہے جانے والے اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلمیں فلاپ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ناظرین کی پسند بدل رہی ہے، لوگ اب فلموں میں کچھ اور دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب آپ کی فلمیں مسلسل فلاپ ہوتی ہیں تو یہ آپ کے لیے تبدیلی کا الارم ہوتا ہے، میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں اور میں یہی کرسکتا ہوں۔اداکار نے بتایا کہ مسلسل فلمیں فلاپ ہونا 100فیصد میری ذمہ داری ہے، ہمیں اس کے لیے ناظرین یا کسی اور کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔اکشے کمار کی آخری ہٹ فلم ’سوریاونشی‘ 2021 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں کترینہ کیف، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ نے بھی اداکاری کی تھی، اس فلم نے تقریباً 195 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، لیکن اس کے بعد سے اکشے کمار کی کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوسکی۔اداکار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’سیلفی‘‘ بھی باکس آفس میں کمائی نہ کرسکی، یہ فلم ان کی مسلسل پانچویں فلاپ فلم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…