بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

میرے شوہر بتاچکے ہیں کہ میرا چہرہ چاند جیسا ہے، ندا یاسر

datetime 22  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)ٹی وی شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر انہیں بتاچکے ہیں کہ ان کا چہرہ چاند جیسا ہے۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس پر نشر ہونے والے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے پروگرام کا ایک کلپ اردو فلکس کے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

شو میں پاکستان کی 2 معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی بطور مہمان شریک ہوئی تھیں۔دوران شو شعیب اختر نے شائستہ لودھی سے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ انہیں ندا یاسر کو دیکھ کر کون سا گانا یاد آتا ہے؟ شائستہ کے جواب سے قبل ندا نے شائستہ کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ مت کہنا کہ میرا چہرہ چاند جیسا ہے کیوں کہ مجھے میرے میاں بتاچکے ہیں میرا منہ چاند جیسا ہے۔ندا کی بات پر میزبان شعیب اختر بھی زور سے ہنس پڑے جس کے بعد شائستہ لودھی نے ندا سے کیفی خلیل کے مشہور گانے کہانی سنو ساتھ گانے کی درخواست کی۔یاد رہے کہ اسی پروگرام کا ایک کلپ ندا کے ڈگمگائے جواب کے باعث سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوا تھا، شعیب اختر کے سوال پر ندا نے جواب دیا تھا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈکپ 2006 میں جیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…