منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مسلسل 24 گھنٹے تک جاری کنسرٹ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکاٹ لینڈ(این این آئی) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ہرعمر کے فنکاروں اور گلوکاروں پر مشتمل ایک گروہ نے مسلسل 24 گھنٹے تک کنسرٹ پیش کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔اسکاٹ لینڈ نے اس ضمن میں ’24 گھنٹے کا نغمہ‘ نامی ایک کنسرٹ پیش کیا

جو ڈیون بلین تھیئٹر گروپ نے پیش کیا تھا۔ یہ گروہ فروری 2022 میں دنیا کا تیزرفتار ترین تھیٹر پروڈکشن پیش کرچکا ہے۔اب ہر عمر کے لگ بھگ 100 فنکاروں نے مسلسل 24 گھنٹے تک نہ رکنے والا مسلسل کنسرٹ پیش کیا ہے جس کا مقصد ایک اہم کام کے لیے رقم جمع کرنا تھا۔ کنسرٹ کی ہدایتکار پامیلا مک کی نے بتایا کہ 24 گھنٹے تک گلوکاری کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن محنتی اور باہمت افراد نے گلوکاری کا یہ میراتھن پیش کیا ہے۔شام سات بجے یہ کنسرٹ شروع ہوا اور اگلے روز شام سات بجے اختتام پذیر ہوا تھا۔ تمام شرکا کو بلامعاوضہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان سے عطیہ دینے کو تو ضرور کہا گیا تھا اور لوگوں نے دل کھول کر عطیات بھی دیئے۔ تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے آن لائن عطیات بھی دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…