جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

کنگنا رناوت نواز الدین صدیقی کے حق میں بول پڑیں

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد بالی ووڈ اداکار کے حق میں بول پڑیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل عالیہ صدیقی نے نواز الدین صدیقی سے بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں دونوں اپنے تعلقات سے متعلق نجی گفتگو کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر یہ بھی امکان ہوتا ہے کہ نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے یہ ویڈیو خفیہ طریقے سے بنائی۔ اس حوالے سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا رناوت نے تحریر کیا کہ ’اتنا دکھ ہو رہا ہے یہ سب دیکھ کر۔ نواز صاحب کو ان کے گھر کے باہر ایسے بے عزت کیا جارہا ہے۔کنگنا نے مزید لکھا کہ ’نواز الدین نے اپنا سب کچھ اپنے اہلِ خانہ کو دے دیا۔ کئی سال رینٹ پر رکشا میں فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کی شوٹنگ پر آتے تھے ابھی گزشتہ سال ہی بنگلہ لیا اور اب عالیہ اس کی دعوے دار بن گئیں؟ یہ سب کچھ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔کنگنا نے یہ بھی تحریر کیا ’نواز صاحب نے آج تک جو بھی کمایا تھا اپنے بھائیوں کو دے دیا۔ سابقہ اہلیہ جنہیں وہ طلاق دے چکے ہیں، دونوں بچوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ حتیٰ کہ نواز الدین صدیقی نے ممبئی میں اس خاتون کے لیے فلیٹ بھی لیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے نواز الدین کی سابقہ اہلیہ سے کبھی ملاقات نہیں کی لیکن اب اچانک سے وہ آئیں، بنگلے پر قبضہ کرلیا اور نواز الدین کو اندر داخل بھی نہیں ہونے دے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ویڈیو میں دیکھا کہ نواز الدین صدیقی باہر روڈ پر کھڑے ہیں اور خاتون اتنے بڑے اسٹار کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔ کیا بدمعاشی ہے یہ؟ یہ سب کچھ دیکھ کر رونا آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…