ڑی رقوم ٹھکرائیں لیکن کبھی شادیوں اور پرائیویٹ پارٹیز میں ڈانس نہیں کیا، کنگنا

  اتوار‬‮ 25 دسمبر‬‮ 2022  |  17:49

ممبئی (این این آئی) اداکارہ کنگنا رناوٹ بالی وڈ اور سیاست پر اپنے سخت بیانات اور تنقیدی نظرئیے کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کے چرچہ میں رہنے کی وجہ اداکارہ کی انسٹاگرام سٹوری ہے۔کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر

سینئر گلوکارہ آشا بھوسلے کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنی بہن آنجہانی لتا منگیشکر کا ذکر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ لتا کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے لاکھوں ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی لیکن لتا نے اسے ٹھکرا دیا۔کنگنا نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں آشا جی کی بات سے متفق ہوں، میں نے بھی کئی پرائیویٹ پارٹیز اور شادیوں میں ڈانس نہیں کیا۔اداکارہ نے لکھا میں نے اس کے لیے بڑی بڑی رقم ٹھکرائیں، مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، لتا جی ہم سب لوگوں کے لیے ایک متاثر کْن شخصیت تھیں۔واضح رہے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلموں کے بہت سے گانے عوام میں مقبول ہیں اور ان کا لندن ٹھمک دا گانے کو شادی کی تقریب میں پسند کیا جاتا ہے۔

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎