شادی خوبصورت تعلق ہے مگر اسے مکمل زندگی سمجھنا درست نہیں، سجل علی

25  دسمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)جلد ہی پہلی عالمی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘ میں پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی سجل علی نے کہا ہے کہ شادی بہت ہی خوبصورت اور پیارا رشتہ ہے لیکن زندگی صرف شادی تک محدود نہیں ہوتی اور اسے مکمل زندگی سمجھنا بھی درست نہیں۔

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی کہانی جمائمہ خان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات بولی وڈ فلم ساز شیکھر کپور نے دی ہیں اور اس میں سجل علی کے علاہ شبانہ اعظمی اور دیگر پاکستان و بھارتی اداکار بھی دکھائی دیں گے۔فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی تھی اور اس کی کہانی برطانوی لڑکے کی پاکستانی لڑکی سے شادی اور اس کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔فلم کو آئندہ ماہ جنوری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے اب تک مختلف عالمی فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے۔’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی پروموشن کے دوران سجل علی نے حال ہی میں بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے فلم سمیت شادی اور زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ پہلی ایسی انٹرنیشنل فلم ہے، جس میں پاکستانیوں کو کسی طرح کے منفی کردار میں نہیں دکھایا جائے گا، اس سے قبل پاکستانیوں کو دہشت گرد کرداروں میں بھی دکھایا جاتا رہا ہے۔سجل علی کے مطابق فلم میں ان کا کردار نہ صرف پاکستانی اور بھارتی بلکہ جنوبی ایشیائی ممالک کی دیگر لڑکیوں کی اصل زندگی سے ملتا جلتا ہے اور خطے کی ہر لڑکی کو ان کا کردار اپنا لگے گا۔ان کے مطابق فلم میں جنوبی ایشیائی لڑکیوں کی شادی اور اس کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…