ماں بننے والی تمام خواتین کیلئے عالیہ بھٹ کا اہم مشورہ

25  دسمبر‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ماں بننے والی تمام خواتین کو صحت کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔عالیہ بھٹ ننھی پری راہا کپور کی پیدائش کے بعد اب اپنی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے ٹرینر انوشکا پروانی سے رہنمائی حاصل کر رہی ہیں۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے لیے ورزش کی اہمیت کے حوالے سے ایک تفصیلی نوٹ لکھا ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے تفصیلی نوٹ میں لکھا ہے کہ میرے ساتھ حال ہی میں ماں بننے والی تمام خواتین کے لیے مشورہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد سب سے اہم چیز یہ جاننا ہے کہ آپ کے جسم میں برداشت کی کتنی صلاحیت ہے، ایسا کوئی بھی کام کرنے سے گریز کریں جو آپ کو محسوس ہو رہا ہو کہ آپ نہیں کر سکتیں۔اْنہوں نے لکھا ہے کہ میں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنے پہلے دو ہفتوں تک ورزش کے دوران اپنا توازن بحال کرنے کے لیے صرف گہری سانسیں لینا اور چلنا شروع کیا۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ خود کو وقت دیں، آپ کے جسم نے جو کچھ برداشت کیا ہے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر کے بارے میں لکھا ہے کہ اس سال میرے جسم نے جو کچھ برداشت کیا ہے اس کے بعد میں نے اپنے آپ سے خود پر دوبارہ کبھی سختی نہ کرنے کا عہد لیا ہے۔عالیہ بھٹ نے مزید لکھا ہے کہ بچے کی پیدائش ہر لحاظ سے ایک معجزہ ہے، اس لیے آپ کو بھی اپنے جسم کو دوبارہ بحال ہونے کے لیے وہ محبت اور مدد دینی چاہیے جو اس نے آپ کو دی۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سب کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ہر انسان کاجسم دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، اس لیے براہِ مہربانی ورزش کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…