پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ابا جان کے مالی حالات اچھے نہ ہونے کے باعث بچپن ناآسودگی میں گزرا، عامر خان

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا کہ ان کے والد مالی طور پر کچھ اچھی پوزیشن میں نہیں تھے اور وہ ان پر (عامر خان پر) کبھی رقم خرچ نہیں کی، انھوں نے انکشاف کیا کہ اگر کوئی مجھے رقم ادھار دیتا تو والد صاحب ان لوگوں سے لڑتے تھے،

اس کی وجہ یہ تھی کہ ابا جان کے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ وہ میرا یہ قرض لوٹاسکیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ انکی ابتدائی زندگی مالی ناآسودگی کا شکار رہی کیونکہ ان کے خاندان کو سخت مالی مسائل درپیش تھے۔تھری ایڈیٹ اور لگان جیسی بلاک بسٹر فلموں کے مرکزی کردار اور عہد حاضر کے ہندی سینما کے بڑے اداکار عامر خان کے والد پروڈیوسر طاہر حسین کو سخت مالی معاملات کا سامنا رہا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی فلمیں فلاپ ہوجاتی تھیں، حالانکہ ان کی چند فلمیں باکس پر اچھی بھی ثابت ہوئیں لیکن پھر بھی مالی مسائل رہے اور ابا جان کے مالی مسائل دیکھ کر ہمیں تکلیف ہوتی تھی، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ بہت سادہ آدمی تھے۔ اکثر اباجان کے پاس ان لوگوں کے فون آتے تھے، جن سے پیسے لیے تھے، ان کا فون پر جھگڑا شروع ہوجاتا تھا اور وہ کہتے تھے کہ میں کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں، میری فلمیں اٹکی ہوئی ہیں، اداکاروں کو کہیں کہ ڈیٹ دیں۔واضح رہے کہ عامر خان کی اس برس اگست میں آخری فلم لال سنگھ چڈھا ریلیز ہوئی، لیکن فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…