منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے 45 دن میں 200 کروڑ سے زیادہ بنالیے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔فلم کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جسے اپنے ملک کے مقابلے بیرون ممالک کی زیادہ اسکرینز پر دکھایا گیا تھا۔انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر تصدیق کی گئی کہ فلم نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورڑن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…