پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فلم کی ڈیمانڈ،سناکشی اور ہما قریشی نے اپنا وزن بڑھا لیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ ’ڈبل ایکس ایل‘ میرے کیرئیر کی پہلی ایسی فلم ہے جس کیلئے ہدایتکار نے خود وزن بڑھانے کی ڈیمانڈ کی۔بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما ??قریشی جلد اپنی آنے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

یہ ایک ایسی فلم ہے جس کے لیے ان دنوں اداکاراؤں نے کافی وزن بڑھایا ہے۔سترام رمانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ڈبل ایکس ایل میں سوناکشی سنہا، ہما قریشی، ظہیر اقبال اور مہات راگھویندرا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، یہ فلم ’ٹو پلس سائز ‘خواتین کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں کی تلاش میں ہیں۔فلم کے لیے وزن بڑھانیکے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ ’اکثر ہر فلم میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ آپ تھوڑی مزید پتلی ہوجاؤمگر ’ڈبل ایکس ایل‘میرے کریئر کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ہدایت کار نے کہا کہ تھوڑا اور موٹی ہو جاؤ، میں نے اس فلم کے لیے 22 کلو وزن بڑھایا ہے۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے فلم ڈبل ایکس ایل کے لیے تقریباً 15 سے 17 کلو وزن بڑھایا ہے کیونکہ یہ دو ایسی موٹی لڑکیوں کی کہانی ہے جو وزن کی وجہ سے ہمیشہ اپنی منزل سے دور ہوجاتی ہیں تاہم اس کہانی میں یہ دونوں لڑکیاں اس بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ بھی اپنے خواب پورے کر کے سب کو حیران کردیں گی۔یاد رہے کہ سناکشی اور ہما کی یہ کامیڈی بالی ووڈ فلم اگلے ماہ 4 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…