پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آریان خان منشیات کیس کی انویسٹی گیشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور دیگر کے خلاف بنائے گئے کارڈیلا کروز منشیات کیس کی انویسٹیگیشن میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

این سی بی کی جانب سے 18 اکتوبر کو جمع کروائی گئی ایک خصوصی انٹرنل رپورٹ میں تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ آریان خان کیس میں براہ راست انویسٹیگیشن کرنے والے 7 سے 8 افسران کا طرز عمل مشکوک پایا گیا ہے۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کیس کے 65 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، ساتھ ہی کیس پر کام کرنے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کے مالی معاملات کی تفصیل کا بھی جائزہ لیا گیا، اس دوران کچھ افسران نے اپنے بیان تبدیل کر دیے۔این سی بی کی خصوصی ٹیم کی جانب سے جمع کروائی گئی انٹرنل تحقیقاتی رپورٹ میں کیس کی انویسٹیگیشن کے دوران پائی جانے والی خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کارڈیلا کروز منشیات کیس کی تحیقیقات کرنے والے 7 سے 8 افسران کا کردار مشکوک ہے جس پر ان کے خلاف اعلیٰ حکام کی اجازت سے ادارتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کارڈیلا کروز منشیات کے ہائی پروفائل کیس میں آریان خان کے بری ہونے کے بعد ادارے کی ساکھ داؤ پر لگ گئی تھی جس پر این سی بی کی جانب سے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔کارڈیلا کروز منشیات کیس میں آریان خان ایک مہینہ جیل میں رہنے کے بعد اکتوبر 2021 میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے بعد ازاں مئی 2022 میں انہیں مقدمے سے بری قرار دیتے ہوئے کلین چٹ دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…