بولی وڈ میں کام تو کرلوں مگر پھر اس کے نتائج بھی برداشت کرنے پڑیں گے، فواد خان

12  اکتوبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)معروف اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران وہ بولی وڈ میں کام تو کرلیں گے مگر پھر انہیں وطن واپسی پر اس کے نتائج بھی بھگتا پڑیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسی طرح بھارتی لوگ جو ان کے ساتھ کام کریں گے، انہیں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور لوگ ان کی جانب انگلیاں اٹھائیں گے۔

فواد خان ماضی میں 2014 میں ’خوبصورت‘ 2016 میں ’کپور اینڈ سنز‘ جب کہ 2016 میں ’اے دل ہے مشکل‘ نامی بولی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔جلد ہی ان کی ایک ویب سیریز بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر نشر کی جائے گی اور چند ماہ قبل ان کی پہلی امریکی ہولی وڈ ویب سیریز ’مس مارول‘ بھی ریلیز ہوئی تھی۔اپنی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروموشن کے وقت شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے مستقبل میں بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی پہلی بار کھل کر بات کی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کلاسیکل پاکستانی فلم کا نیا ورڑن ہے، ان کی فلم ریمیک نہیں ہے بلکہ پرانی ہی فلم ہے مگر اسے جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے اور ان سمیت تمام شخصیات کو امید ہے کہ ان کی فلم نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔انہوں نے بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ وہ بھارت کے لیے کام کریں گے یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے یا نہیں؟انہوں نے بتایا کہ شاید بولی وڈ میں کام کرنے کے لیے ان کے ساتھ اتنا مسئلہ نہ ہو، جتنا وہاں کے لوگوں کے ساتھ مسئلہ ہوگا۔فواد خان کے مطابق جو بھی بولی وڈ شخصیات ان کے ساتھ کام کریں گی تو ان کے ساتھ وہاں مسائل ہوں گے، لوگ ان کے خلاف انگلیاں اٹھائیں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…