جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی انتہا پسندوں نے سیف علی خان کو’ ’مسلمان دہشتگرد‘ ‘قرار دیدیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی نئی فلم ’ آدی پروش‘ کا ٹیزر یلیز ہوتے ہی فلم تنقید کی زد میں آگئی۔سوشل میڈیا پر بھارتی انتہا پسندوں نے سیف علی خان کی نئی فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم میں روان کے بجائے مسلمان دہشتگرد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے اور ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو تکلیف پہنچائی ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے فلم کا ٹیزر دیکھنے کے بعد سیف علی خان اور ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز کرتے ہوئے اداکار کو ’مسلمان دہشتگرد‘ قرار دیا ہے۔مذہبی تناظر میں بنائی جانے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں سیف علی خان کے علاوہ پرابھاس، کیرتی سینن اور سنی سنگھ نظر آئیں گے۔فلم میں سیف علی خان کے ساتھ ساتھ کیرتی سینن کو بھی تنقید کا سامنا ہے، ساتھ ہی فلم میں استعمال کیے گئے ویڑولز اور اسپیشل ایفیکٹس کے باعث اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دیوتائوں کو موجودہ دور کے لباس اور ان کی زلفوں کو لے کر بھی ان پر شدید تنقید کی گئی، بھارتی مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سب دیکھ کر بیحد مایوسی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کو بنانے کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپے کے اخراجات آئے جبکہ فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ’ آدی پروش ‘ ایک مذہبی افسانوی فلم ہے جس میں ہندی اور جنوبی بھارت کے سپر اسٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…