جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

13 اکتوبر کا بے تابی سے انتظار ہے ،حمائمہ ملک

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھڈیاں خاص(این این آئی) 13 اکتوبر کا بے تابی سے انتظار ہے ،فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” نیکسٹ لیول فلم ہے جو سینما انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہارمعروف اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویوکے دوران کیا ان کا کہناتھاکہ تاریخ ساز فلم

”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کے ڈائریکٹر بلال لاشاری ، پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے فلم میںشامل تمام اداکاروں کی تربیت دینے کا طریقہ بالکل مختلف تھا ان کے کریکٹرز میں حقیقی رنگ دینے کیلئے بھر پور محنت کی گئی ۔ایک سوال کے جواب میں حمائنمہ ملک کا کہناتھا کہ میں اپنی بات کروں تو مجھے لگتا کہ فلم میں’’دارو‘‘ کا کردار میرے لئے ہی بنا ہے ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” میں ایک بے خوف ملکہ کی طرح نظر آؤں گی جو کسی سے نہیں ڈرتی زندگی کی ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میرے کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے میرے لئے کپڑے ،جوتے ،جیولری اور ملبوسات فیشن ڈیزائنر زارا شاہ جہاں سے ڈیزائن کروائے میک اپ کے لئے ماہم آبرو کی خدمات حاصل کی گئی جبکہ تمام فنکاروں کی فائٹنگ تربیت کیلئے خصوصی انسٹرکٹر کی خدمات لی گئی میںنے اپنے ایکشن سین خود عکسبند کروائے تلوار، چاقو، گھڑ سواری کرنا سیکھا ایک موقع پر ایکشن کوریوگرافر نے عمارہ سے پوچھا حمائمہ ڈانسر ہے جبکہ فائٹنگ تیز ایکشن سینز میں فواد اور حمزہ سے اچھے موو کر رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ’’ دارو ‘‘کے کردار کے لیے اپنا وزن بڑھایا پنجابی زبان سیکھی ہدایتکار بلال لاشاری نے میری رہنمائی کی میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میرے کردار کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا فلم’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘نیکسٹ لیول فلم ہے جو انڈسٹری میں گیم چینجر ثابت ہو گی۔فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت انجوائے کیا اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی ،گوہر رشید، شفقت چیمہ اورنیئر اعجاز سمیت تمام ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…