جیکولین فرنینڈس کو گرفتاری کا خدشہ

26  ستمبر‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش ہوں گی۔عدالت میں جیکولین کے گرفتار مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر کی ضمنی چارج شیٹ داخل کی جاچکی ہے لہذا اداکارہ کی قانونی ٹیم اْن کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرے گی۔

جیکولین سے دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے گزشتہ ہفتے 7 گھنٹے سے زیادہ تفتیش کی تھی، یہ دوسری بار تھا جب انہیں اس کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔کیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چندر شیکھر نے اداکارہ کے ایجنٹ پرشانت کو ان کی سالگرہ پر موٹر سائیکل دینے کی پیشکش کی تھی لیکن اْس نے لینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم چندر شیکھر نے موٹر سائیکل اور اس کی چابیاں پرشانت کے گھر پر چھوڑ دی تھیں جسے بعد میں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔چندر شیکھر اس وقت جیل میں ہیں، ان پر الزام عائد ہے کہ اس نے ادیتی سنگھ اور شویندر سنگھ سے 215 کروڑ بھارتی روپے بھتے کی شکل میں وصول کیے اور اسی سلسلے میں ملزمان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ 17 اگست کو ای ڈی نے چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی۔ای ڈی کے مطابق جیکولین اور ایک اور بالی ووڈ اداکار نورا فتحی نے اْن سے لگڑری کاریں اور دیگر مہنگے تحائف وصول کیے تھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…