لاہور( این این آئی)بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے لاہور آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے بذریعہ ویڈیو لنک پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی ۔
انہوں نے فلم ’’ماں دا لاڈلا ‘‘اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے گپ شپ کی گئی۔نیرو نے بتایا کہ ’’ ماں دا لاڈا ‘‘بہت دلچسپ فلم ہے ہے۔ اس میں خاص یہ ہے کہ ہمارے پاکستانی اداکار دوست قیصر پیا جی ، افتخار ٹھاکر اور نسیم وکی ہمارے ساتھ اس فلم میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کامیڈی کے ساتھ یہ فلم جذبات سے بھرپور ہے۔ فیملی کے ہر فرد کے لیے یہ فلم بنائی گئی ہے، یہ دنیا بھر میں موجود بنجابیوں کی فلم ہے۔نیرو نے کہا کہ وہ پاکستانی لیجنڈری گلوکاروں کی ساری دنیا کی طرح بہت بڑی مداح ہیں جن میں استاد نصرت فتح علی خان اور میڈم نور جہاں سرفہرست ہیں۔نیرو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں یہ ان کی پاکستانی آرٹسٹوں کے ساتھ دوسری فلم ہے، انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ سب کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع یوں ہی ملتا رہے۔