اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

بھارتی اداکاروں کو گٹکے کے اشتہار کیلئے 50 کروڑ تک ملنے کا انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے معروف ہدایتکار پرکاش جھا نے بڑے اداکاروں کو ‘گٹکے’ کے اشتہارات میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پرکاش جھا نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جب صف اول کے اداکاروں کو گٹکے کے اشتہار کیلئے 50 کروڑ روپے مل رہے ہیں اور وہ گٹکے بیچ رہے ہیں تو پھر وہ میری فلموں میں کیوں کام کریں گے۔ہدایتکار نے بتایا کہ ایک اسکول میں جانا ہوا تو پرنسپل نے بھی گٹکے سے متعلق شکایت کی اور کہا کہ تم لوگ فلم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہو؟ ہمارے اسکول کے بچے بھی گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کئی شہروں میں بڑے اداکاروں کے گٹکے کے اشتہارات کے ہوڈنگ بورڈز لگے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جب اداکار گٹکے بیچنے سے زیادہ جاندار کردار پر کام کرنا چاہیں گے تو خود ہی میرے پاس آجا ئیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو مداحوں کی جانب سے تمباکو برانڈ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…