نورا فتیحی کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

19  ستمبر‬‮  2022

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ مبینہ ماسٹر مائنڈ سکیش چندر شیکھر کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔

اداکارہ کی ٹیم کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتیحی سکیش چندر شیکھر کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں تھیں اور اور جیسے ہی اداکارہ کو یہ محسوس ہوا کہ یہاں کچھ غلط ہے تو اْنہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔نورا فتحی کی ٹیم نے مزید بتایا کہ کیس کی تفتیش ابھی باقی ہے اور پولیس تمام بیانات، حالات اور شواہد پر غور کرنے کے بعد ہی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔واضح رہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکارہ سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نورا فتیحی کو سکیش چندر شیکھر کی اہلیہ نے ایک تقریب کے لیے مدعو کیا اور اْنہیں تقریب میں شرکت کے لیے فیس کے بجائے ایک کار تحفے میں دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔سکیش چندر شیکھر کی جانب سے بار بار فون کالز موصول ہونے پر نورا فتیحی کو شک ہوا اور اداکارہ نے اس کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…