جیکولین فرنینڈس بھی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش

18  ستمبر‬‮  2022

نئی دہلی(این این آئی) دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر کے بارے میں سب کچھ جاننے کے باوجود ان سے شادی کی خواہش رکھتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ روپے کی

بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندر شیکھر تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں تفتیش کے دوران ملزم نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق مزید انکشافات کیے۔جس پر دہلی پولیس نے جیکولین فرنینڈس سے بھی تفتیش کی جس میں انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ شیکھر کے بارے میں جاننے کے باوجود ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔دہلی پولیس کے افسر نے بتایا کہ جیکولین کا سکیش چندر شیکھر کی حقیقت آشکار ہونے کے باوجود تعلقات برقرار رکھنے کا اعتراف اداکارہ کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ سکیش چندر شیکھر کی منی لانڈرنگ میں مدد کرنے اور اس سے تحائف لینے کے الزام میں جیکولین فرنینڈس اور مشہور رقاصہ نورا فتحی سے تفتیش کی جارہی ہے۔نورا فتحی کے بارے میں تفتیش کار پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شکیس چند کے جرائم میں ملوث ہونے کا شک ہونے پر ہی نورا نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں اس لیے معروف ڈانسر سے مزید تفتیش روک دی گئی ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…