میں نے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر نہیں کی تھی، اْروشی روٹیلا

13  ستمبر‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بھارتی ماڈل، ڈانسر و اداکارہ اْروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر نسیم شاہ سمیت کسی کی بھی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایسا ضرور کیا۔بھارت کی بولڈ اداکارہ کے

انسٹاگرام پر چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اسٹوری میں شیئر کی گئی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔اْروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گرائونڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔مذکورہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اْروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔تاہم اب اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کسی کی بھی ویڈیو ذاتی طور شیئر نہیں کی تھی اور ساتھ ہی میڈیا کو درخواست کی ہے کہ اب ان کی حوالے سے خبریں بنانا بند کی جائیں۔اْروشی روٹیلا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نسیم شاہ کا نام لیے بغیر لکھا کہ کچھ دن قبل ان کی ٹیم نے مداحوں کی جانب سے ایڈٹ کردہ ویڈیوز کو ان کی اور ویڈیو میں موجود لوگوں کی رضامندی اور معلومات کے بغیر ویڈیوز شیئر کی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…