پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اشفاق احمد کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) نامور ادیب، افسانہ نگار،ڈرامہ نویس،دانشور، مترجم اور براڈ کاسٹر اشفاق احمد کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس گزر گئے۔اردو ادب میں کہانی لکھنے کے فن پر اشفاق احمد کو جتنا عبور تھا وہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آیا۔

ادبی خدمات پراشفاق احمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اورستارہ امتیازکے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔اشفاق احمد 22 اگست 1925 کو بھارتی شہر ہوشیارپور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کیا۔اشفاق احمد ریڈیو پر تلقین شاہ کے نام سے طنزومزاح میں سماج کی خرابیوں پر ضرب لگاتے تو سامعین مسحور ہو جاتے، پی ٹی وی پر ان کے پروگرام زاویہ اور بیٹھک عوام میں بے حد مقبول ہوئے ۔اشفاق احمد کی تصانیف میں ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، سفر در سفر، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی جیسے بہترین شاہکار شامل ہیں۔اشفاق احمد نے بطورمصنف واداکار فیچر فلم ’دھوپ اور سائے‘ بنائی لیکن بدقسمتی سے یہ باکس آفس میں ہٹ نہ ہو سکی۔اشفاق احمد نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں وفاقی وزارت تعلیم کے مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے۔اشفاق احمد 7 ستمبر 2004 کو 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے لیکن اردو ادب کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…