پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امیتابھ بچن میوزک کمپوزر بھی بن گئے، فلم کیلئے دْھن بنا ڈالی

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران انڈسٹری کے کئی شعبوں میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا، جس میں اداکاری، گلوکاری اور تو اور بطور پروڈیوسر بھی کام کیا۔ تاہم اب جبکہ ان کے کیریئر کو لگ بھگ 54 برس ہونے کو ہیں

، تو اب انہوں نے انڈسٹری میں ایک نئے شعبے میں اپنی کامیابی کی شروعات کی ہیں اور اب بطور کمپوزر انہوں نے دولکوئر سلمان کی فلم چپ (ریوینج آف دی آرٹسٹ) کا میوزک ترتیب دیا ہے۔ اس طرح اس فلم کی ٹیم میں پہلی بار ان کا نام بطور کمپوزر شامل ہوگا۔ فلم چپ کی ہدایتکاری آر بلکی نے دی ہے جو اس سے قبل امیتابھ کی فلم پا، چینی کم اور شمیتابھ کی ہدایت کاری بھی کر چکے ہیں۔آر بلکی کا کہنا ہے کہ امیتابھ کے اس فلم میں کمپوزر بننے کا معاملہ اچانک ہوا، میں نے ان سے کہا کہ فلم چپ دیکھیں، فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ وہ اپنے پیانو پر کوئی دھن بناکر دیں گے، جسے بعد میں سنا تو بہت اچھی لگی، بس یہ ہے ان کے میوزیشن بننے کی کہانی۔اس فلم میں دولکوئر سلمان کے ساتھ سنی دیول، شریا دھانونتھاری اور پوجا بھٹ شامل ہیں، اسے ماضی کے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر آنجہانی گرو دت کے لیے خراج عقیدت قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فلم تھیٹر پر 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…