لاہور( این این آئی)نامور اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے کہا ہے کہ حرامانی کی منگنی ہوچکی تھی لیکن اس رشتے کو ختم کرا کے شادی کی ،شادی سے پہلے ٹیلیفون پر اتنا مصروف رہتا تھاکہ والدصاحب کہتے تھے تمہارے ایک کان کوموذی مرض لاحق ہو جائے گا ۔
ایک انٹرویو میں مانی نے کہا کہ جب حرا نے اپنے گھروالوںسے بات کی توانہوںنے مجھے کوئی اہمیت نہیں دی لیکن جب میرے والد صاحب گئے تو ان کی شخصیت کی وجہ سے میرے رشتے کیلئے ہاںہوئی۔انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے حرا سے ٹیلیفونک گفتگوہوتی تھی جو بڑی طویل ہوتی تھی ۔ شادی سے پہلے میں ہر وقت ہی ٹیلیفون پر مصروف رہتاتھااورمجھے گھروالوںسے اس پر ڈانٹ بھی پڑتی تھی ۔ یہاں تک کہ میرے والد صاحب کہتے تھے مانی توںجس کان سے فون سنتاہے اسے موذی مرض لاحق ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ حرا مانی سے بے حدمحبت کرتاہوں اور حرابھی مجھ سے اتنی ہی محبت کرتی ہے ، بعض اوقات شکوہ کرتی ہے آپ مجھ سے محبت نہیںکرتے اور ناراض ہو جاتی ہے۔