پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے‘ عارف لوہار

27  جولائی  2022

لاہور( این این آئی )نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے اور پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے ہاں کسی کی تعریف کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے حالانکہ جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے ۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل ، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے ۔جو کوئی بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ بلکہ ہمارا فخر ہے اور ہمیں اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کی جانب گامزن ہے اور یقینا اس کے موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…