بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے راک سٹار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسے

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)انڈیا کے نامور موسیقار اور گلوکار، بپی لہری 69 برس کی عمر میں اتقال کر گئے ہیں۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کا انتقال ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں بدھ کو ہوا ہے۔ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو

بتایا ہے کہ ’لہری ایک ماہ سے ہسپتال میں تھے اور انہیں پیر کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔ تاہم منگل کو ان کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کو گھر پر بلایا تھا۔ انہیں اس کے بعد ہسپتال لایا گیا۔ بپی لہری کو کئی امراض لاحق تھے۔بپی لہری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے انڈیا میں ڈسکو میوزک متعارف کروائی اور انہیں بالی وْڈ کا راک سٹار بھی کہا جاتا تھا۔انہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں ’چلتے چلتے‘ اور ’ڈسکو ڈانسر‘ سمیت کئی مشہور گانے گائے۔ان کا گایا ہوا آخری گانا بالی وڈ کی 2020 کی فلم ’باغی‘ کے لیے تھا۔سکرین پر وہ آخری بار سلمان خان کے شو بگ باس 15 میں نظر آئے تھے۔گذشتہ برس اپریل میں بپی لہری کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں کورونا وائرس کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ کچھ دنوں میں ہی صحت یاب ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…