ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عامر لیاقت کی تیسری بیوی میں ہوں، اب انہوں نے چوتھی شادی کی، ہانیہ خان کا دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ ہانیہ خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ان سے شادی کی تھی اور اب اسکالر نے چوتھی شادی کی ہے۔ہانیہ خان نامی ابھرتی ہوئی ماڈل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت حسین نے ان سے بھی شادی کی تھی

۔ہانیہ خان نے ابتدائی طور پر اپریل 2021 میں دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کی ہے اور وہ ٹی وی میزبان کے وائس کلپس اور تصاویر بھی سامنے لے آئی تھیں۔ہانیہ خان نے اس وقت بھی دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں بتایا کہ انہون ںے طوبیٰ انور کو طلاق دے دی ہے۔ماڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کی مگر اب وہ انہیں اپنی بیوی نہیں مان رہے، کیوں کہ ان کے پاس نکاح نامہ موجود نہیں۔اس وقت عامر لیاقت نے ہانیہ خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔تاہم اب ایک بار پھر ہانیہ خان نے دعویٰ دہرایا ہے کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کی تھی، اب انہوں نے چوتھی شادی کی ہے۔ماڈل نے میزبان کو بتایا کہ عامر لیاقت ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں، جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔ان کے مطابق عامر لیاقت ایسی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر ان کا کیریئر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں۔ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سچ بھی ہے کہ عامر لیاقت کی وجہ سے طوبیٰ انور مشہور بھی بنیں اور انہیں مواقع بھی ملے، پہلے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔ماڈل نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت کا پہلی بیویٰ بشریٰ اقبال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں ہانیہ خان نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے درست نہیں، اس کے باوجود انہوں نے ان سے شادی کی۔میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ عامر لیاقت نے جب دانیہ شاہ اور طوبیٰ انور کو اپنی بیوی کے طور پر قبول کیا اور انہیں نہیں کیا؟ تو اس کا کیا سبب ہے؟اس پر ہانیہ خان نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت نے ہدایت کر رکھی تھی کہ شادی کے معاملات کو ظاہر نہیں کرنا مگر چوں کہ ان کے ساتھ کچھ ایسے مسائل ہوگئے تھے کہ انہیں اچانک شادی کو ظاہر کرنا پڑا اور اسی وجہ سے ہی عامر لیاقت نے انہیں قبول نہیں کیا۔ہانیہ خان کے دعوے پر فوری طور پر عامر لیاقت یا ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔دانیہ شاہ اور عامر لیاقت نے 9 فروری کو شادی کی تھی، دانیہ شاہ شوہر سے 31 برس کم عمر ہیں۔ان سے قبل عامر لیاقت نے خود سے 25 سال کم عمر ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں شادی کی تھی، جنہوں نے 9 فروری کو ٹی وی میزبان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔طوبیٰ انور سے قبل عامر لیاقت نے ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے شادی کی تھی، جنہوں نے دسمبر 2020 میں بتایا تھا کہ رکن قومی اسمبلی نے انہیں طلاق دے دی۔عامر لیاقت کو پہلی بیوی سے دو بچے بھی ہیں، جن میں سے 22 سالہ بیٹا احمد اور 18 سال سے کم عمر بیٹی دعا شامل ہیں۔عامر لیاقت نے ہانیہ خان سے شادی کا کبھی اعتراف نہیں کیا، تاہم کم عمر ماڈل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسکالر سے نکاح کیا تھا مگر ان کے پاس نکاح نامہ موجود نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…