بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

حبا بخاری، آریز احمد کی شادی کا آغاز ہوگیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی، اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی بھی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔حبا بخاری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اپنی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سرسوں کے رنگ کی خوبصورت

فراک اور پھولوں کا زیور پہنے نظر آ رہی ہیں۔حبا بخاری کی جانب سے اس تصویر کے کیپشن میں صرف ’ہیلو ‘ لکھا گیا ہے۔حبا بخاری کی ان تصویروں سے متعلق اْن کے مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ اْن کے کسی نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں ہو سکتی ہیں لہٰذا اب حبا بخاری کی جانب سے خود اپنی مایوں اور جَلد شادی ہونے سے متعلق تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب حبا بخاری کے دوست سے جَلد ہی سیئاں بننے والے اداکار آریز احمد کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر حبا بخاری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔آریز احمد کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر اْن کی مہندی کی رسم سے لی گئی ہے جس میں جَلد ہی ایک ہونے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی چہرے پر ابٹن اور ہاتھوں میں مہندی لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔آریز احمد کا اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ تمہاری اور میری کہانی کی طرح یہ ہوا مایوں، اچانک اور خوبصورت۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…