ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مجھے اپنی پہلی فلم کے حصول میں دو برس لگے‘ابھیشک

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے بطور ایک اداکار ملازمت پر موجود اچھا وقت بھی دیکھا اور ملازمت پر نہ ہونے کے وقت کا بھی سامنا کیا۔ابھیشک نے یہ بات اقربا پروری اور ٹرولز کے

حوالے سے رولنگ اسٹونز انڈیا سے اپنے ایک خطاب میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی فلم کے حصول میں دو برس لگے، میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ چیزوں کو ذاتی طور پر نہیں کرسکتے، کیونکہ یہ صرف بزنس ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے اس دوران کبھی کسی سے میرے لیے فلم بنانے کی بات نہیں کی، اپنے کیریئر کے آغاز سے قبل میں نے لگ بھگ تمام ہی ڈایریکٹرز صاحبان سے بات کی، تاہم انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپکی فلمیں اچھا رزلٹ نہیں دے رہی ہیں، تو پھر کوئی بھی آپ پر ایک اور فلم بنانے کے لیے پیسہ نہیں لگائے گا، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ اس حوالے سے اقربا پروری پر گفتگو کرنا کافی آسان ہے، لیکن ایسا کرتے ہوئے ہم بہت ساری تفصیلات بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے 21 برس کے فلمی کیریئر میں بہت زیادہ کوششیں، دل شکستگی اور پریشانیاں شامل ہیں، یہ کوئی آسان معاملہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ 45 سالہ ابھیشک بچن نے اپنا فلمی کیریئر سن 2000 میں جے پی دتہ کی فلم ریفیوجی سے شروع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…