منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شاہد کپور شوٹنگ کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، 25 ٹانکے آئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے فلم کی شوٹنگ کے دوران چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔شاہد کپور اسپورٹس فلم ’جرسی‘ کی شوٹنگ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہونٹ کے اردگرد 25 ٹانکے آئے۔

فلم سیٹ پر شوٹنگ کے دوران شاہد کپور نے پیشہ ور کرکٹر کی طرح بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم اس کوشش میں وہ خود کو زخمی کر بیٹھے۔ فلم سیٹ سے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہونٹ کے اردگرد 25 ٹانکیں لگائے گئے۔ اس واقعے کے بعد کئی ہفتوں تک فلم کی شوٹنگ معطل رہی۔شاہد کپور نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی ویڈیو مداحوں کے لیے شیئر کی۔ ویڈیو دیکھ کر اداکار کے چاہنے والوں نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مناظر میں بالی ووڈ اسٹار اپنے ہاتھوں سے خون صاف کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔خیال رہے کہ فلم ’جرسی‘ گوم تینانوری کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے جس میں انعم گل نے بحیثیت پروڈیوسر اپنے فرائض سرانجام دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…