لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مستحق لوگوں کے لئے نذرنیاز کرنا میری زندگی کا معمول ہے ،میری درخو است ہے کہ خدا کی ذات نے لوگوںکو جتنے بھی وسائل دے رکھے ہیں ان میں سے کچھ حصہ تواتر کے ساتھ مستحق طبقات کیلئے نکالتے رہنا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ میں خاص دنوںمیںتو اپنی بساط کے مطابق کھانا وغیرہ بنا کرتقسیم کرتی ہوں لیکن عام دنوںمیںبھی یہ میرا معمول ہے کہ خدا کی ذات کی جانب سے مجھے جتنی بھی توفیق ملتی ہے میں کھانابنا کر مستحق لوگوںمیں تقسیم کرتی ہوں۔ ریشم نے کہا کہ میںخدا کی ذات کی راہ میں تقسیم کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں سے کھانا بناتی ہوں اوراس کے لئے اسی طرح محنت کرتی ہوں جیسے ہم اپنے گھر کے لئے کھانا پکاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام کر کے انسان کو جس قدر روحانی خوشی ملتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیںکیا جا سکتا۔یاد رہے کہ ریشم نذر نیاز تقسیم کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں سے پکانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔