منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کر لیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔ اس حوالے سے بالی ووڈ کے سنجو بابا نے انسٹاگرام پر ویزا کے ساتھ فوٹو شیئر کرکے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے سنجے دت نے لکھا کہ یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنا ان کیلئے اعزاز کی بات

ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ اعزاز ملنے پر اماراتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ سپراسٹار شاہ رخ خان جن کی فلمز آج کے دور میں کروڑوں کماتی ہیں تاہم کنگ خان کی پہلی کمائی جان کر مداح حیران رہ جائیں گے۔بھارتی فلموں کے لیے کروڑوں کا بزنس کرنا معمول کی بات ہے بلکہ اب تو بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اگر کوئی فلم 50 کروڑ یا اس سے زائد کا بھی بزنس کرلے تو بھارتی فلمی پنڈت اس فلم کو فلاپ قرار دیتے ہیں لہذا فلم پروڈیوسرز کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی فلم 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں 100 کروڑ یا اس سے زیادہ کا بزنس کرنے کی روایت ڈالنے والے بھی کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے خانز ہیں جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان شامل ہیں۔ 1994 میں دبنگ خان اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ نے بالی ووڈ کی تاریخ میں 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کی جس کے بعد 1995 میں شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر یہ اعزاز اپنے نام کیا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔یہاں انتہائی قابل زکر بات یہ ہے کہ آج کے دور میں 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم کے ہیرو شاہ رخ خان کی پہلی کمائی کتنی تھی، شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم

’دیوانہ‘ سے کیرئیر کی شروعات کی تھی تاہم ان کی پہلی کمائی 50 روپے تھی جو انہوں نے پنکج اداس کے کنسرٹ میں اشر(لوگوں کو سیٹ پر بٹھانے کا کام) کرکے کمائی تھی جس کے بعد شاہ رخ خان ان پیسوں سے آگرہ گئے تھے جہاں انہوں نے پہلی بار تاج محل کی سیر کی تھی۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے دبئی کے

کرائون پرنس کو جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارک باد دی ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر سلمان خان نے شہزادہ شیخ حمدان کی بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مبارکباد دی۔سلمان خان نے بچوں کے لئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس کے علاوہ اداکار سنجے دت نے بھی شیخ حمدان کو مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ شیخ حمدان نے 20 مئی کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کے ایک دن بعد انہوں نے بچوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…