جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

اداکار عثمان مختار نے اہلیہ کے ہمراہ مداح کی انوکھی خواہش پوری کردی

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) ڈراموں کے معروف اداکار عثمان مختار نے شادی کے بعد اپنی اور اہلیہ کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ڈرامہ آنا اور ثبات جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والے عثمان مختار نے مختصر وقت میں اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کو اپنا

گرویدہ تو کر ہی دیا تھا تاہم اچانک سے کی جانے والی شادی نے بھی لوگوں کو حیران و پریشان کردیا ہے۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگ ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر کافی چرچہ کر دیتے ہیں اور پھر شادی جس طرح دھوم دھام سے کرتے ہیں تو شائد ہی کوئی کرتا ہو جس کی تازہ مثال ایمن منیب اور سارہ خان اور فلک شبیر کی شادیاں ہیں۔ان تمام شوخیوں کے باوجود اور کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے زنیرہ انعام خان کے ساتھ عثمان مختار سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کا اندازہ اْن کی وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد ہوا۔ بعدازاں جس کی تصدیق خود اداکار نے اپنے بیان میں کی۔شادی کے بعد اب پہلی بار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے وہ بھی مداح کی خواہش پر۔ درحقیقت عثمان نے انسٹا گرام پر مداحوں کو کچھ بھی سوال کرنے کا کہا جس پر اْن کے چاہنے والوں نے بہت سے دلچسپت سوالات کئے جن پر اداکار نے جواب بھی دیا۔اسی اثنا میں ایک مداح نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ کے ہمراہ شادی کے بعد کی تصویر شیئر کرنے کی گزارش کی۔ جس پر اداکار نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اہلیہ زنیرہ انعام کی تصویر جاری کردی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ زنیرہ اور میرا صرف نکاح ہوا ہے، انشاہ اللہ رخصتی اسی سال ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…