اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

خواتین مریم نواز سے جلتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر مریم نواز کو دیکھتے ہیں

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ +این این آئی)حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر حرا مانی نے کہا کہ گھر میں موجود تمام خواتین مریم نواز سے جلتی ہیں کیونکہ وہ جب پی ٹی وی پر آئے تو ان کے شوہر مریم نواز کو دیکھتے ہیں۔حرامانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام شوہر

ٹی وی پر مریم نواز کو دیکھ کر یہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اس نے آخر منہ پر کیا کرایا ہے اور ساتھ ساتھ اسے دیکھ بھی رہے ہوتے ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے اپنے شوہر، معروف اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیاری چیز قرار دے دیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی حرا اور مانی خود اور کام سے متعلق ہر معلومات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جسے اْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز مانی کی جانب سے اپنی 45 ویں سالگرہ منائی گئی ہے جس کی خوبصورت تصویریں اْن کی اہلیہ حرا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی متعدد تصویروں پر دلچسپ کیپشن بھی دیئے گئے ہیں اور مانی کی تعریفیں بھی کی گئی ہیں۔ ایک پوسٹ پر حرا نے مانی کے لیے ایک گانا لکھتے ہوئے مخاطب کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’ہائے مانی، بہت پیاری چیز ہو تم بھئی۔‘دوسری جانب سلمان ثاقب شیخ کی جانب سے بھی اپنے اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے حرا کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔مانی کا اپنی پوسٹ پر حرا سے کہنا ہے کہ ’بہت شکریہ، سرپرائز اچھا لگا۔ نامور ٹی وی میزبان، پروڈیوسر اور اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے پاکستان

تحریک انصاف کی رکن فردوس عاشق اعوان مشورہ دیا ہے کہ وہ مریم نواز والے میک اپ آرٹسٹ سے اپنا میک اپ کروائیں۔ ایک شو میں اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ بہت اچھا ہے لہذا فردوس عاشق اعوان کو چاہئے کہ وہ مریم نواز والے میک اپ

آرٹسٹ سے اپنا میک اپ کروائیں۔اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے چند سال قبل اپنے اور اہلیہ کے ساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار واقعے کا ذکر کیا۔ادکارہ و ماڈل حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران کیرئیر میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے حرا مانی نے

بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب میرا ڈرامہ ہٹ ہورہا تھا لیکن میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے۔مانی نے اپنے کیرئیر کے ایک ناخوشگوار واقعے سے متعلق بتایا کہ 5 سال قبل ایک اداکارہ نے مارننگ شو میں میرے اور حرا کے ہمراہ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا تھا اور اس کی وجہ مقبولیت کا نہ ہونا

تھا تاہم مانی نے اداکارہ کا نام لینے سے انکار کردیا۔دورانِ شو مانی نے بتایا کہ میری حرا سے لڑائی ہی ہمیشہ کپڑوں پر ہوتی ہے کیونکہ حرا کو بغیر آستین کے کپڑے پہننے سے منع کرتا تھا اور میں کپڑوں کے معاملے میں حساس ہوں۔مانی کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں، یہاں پیدا ہواہوں اس لیے مجھے یہاں کا پتا ہے، میرا خیال ہے کہ آپ جو بھی پہنیں علاقہ دیکھ کر پہنیں آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کو کس علاقے میں کیا پہن کر جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…