پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اینکر پرسن سعدیہ افضال نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے شادی ظاہر کر دی‎

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2سال قبل2019 میں حکمران جماعت کے رہنما فیصل واوڈااور نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال کی شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور شادی کو ظاہر

نہیں کیا۔لیکن جب گذشتہ روز فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے تو سعدیہ افضال نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔سعدیہ افضال نے فیصل واوڈا کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو سینیٹر صاحب ۔سعدیہ افضال کے ٹویٹ کرتے ہی جہاں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا وہیں انہیں مبارکباد بھی دی،جب کہ اینکر پرسن کی جانب سے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خوبصورت جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک آپ دونوں کو۔یاد رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ افضال اور فیصل واوڈا نے دو سال قبل شادی کی تھی تاہم اسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔سعدیہ افضال کی جانب سے یہ شادی اس وقت ظاہر کی گئی جب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔سعدیہ افضال گذشتہ کئی سالوں سے بطور اینکر پرسن کام کر رہی ہیں جب کہ فیصل واوڈا حکمراں جماعت تحریک انصاف کے متحرک رہنما ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…