اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کیمعروف ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ میری یہ ویڈیو چار سال پرانی ہے ، تفصیلات کے مطابق ایک یو ٹیوبر کے ساتھ
انٹر ویو میں زوئی ہاشمی نے بتایا کہ جب یہ ویڈیو بنائی گئی تھی اس وقت وہ کالج میں زیر تعلیم تھیں اور اب وہ یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ویڈیو میرے لیے اہم بات نہیں ہے کیونکہ یہ بہت پہلے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور میں ذیشان روکھڑی کے ساتھ تعلق میں ہوں ۔یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل زوئی ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا،ویڈیو میں لڑکی کی حالت خاصی خراب لگ رہی تھی اور وہ زیادتی کی کوشش کرنے والے لڑکے کو ایسا کرنے سے روک رہی تھیں ۔