جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

خوبرو اداکارہ زویا ناصر نے نومسلم جرمن یوٹیوبرسے منگنی کرلی

datetime 20  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے اپنے قریبی دوست اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین سے منگنی کرلی ہے جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔زویا ناصر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر

کرسٹین کے ہمراہ اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کیں۔مذکورہ تصویروں میں زویا ناصر اور نومسلم یوٹیوبر کسی ساحلِ سمندر پر موجود ہیں جہاں کرسٹن انگوٹھی دے کر اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔زویا ناصر نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس نے پوچھا اور میں نے ہاں کردی۔’اداکارہ نے اپنے منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے تاریک وقت کو روشن بنانے اور مجھے خوشی کا اصل مطلب بتانے کیلئے آپ کا شکریہ۔’زویا ناصر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ‘WeAreEngaged’ کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ ہم نے منگنی کرلی۔نومسلم جرمن یوٹیوبر اور اداکارہ زویا ناصر کی منگنی پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اْنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔دوسری جانب جرمن یوٹیوبر نے اپنے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ ‘زویا نے ہاں کردی۔’جرمن یوٹیوبر نے کہا کہ ‘یہ میری زندگی کا سب سے بہترین اور خوبصورت دن ہے۔’اْنہوں نے اپنی منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘زویا، میں تْم سے بہت محبت کرتا ہوں۔’

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…