منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سوہائے ابڑو نے لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ کو شادی کی پیشکش کردی

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ایک شو کے دوران لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو گھبرانا منع ہے میں شرکت کی جہاں ان سے مختلف موضوعات پر مبنی دلچسپ سوالات کیے گئے۔ شو کو دلچسپ بنانے کے لیے سوہائے علی ابڑو نے وڈیرے کا روپ دھار کر انٹری دیتے ہوئے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔سوہائے ابڑو نے کسی وڈیرے کی طرح سیاہ کرتا زیب تن کیا، سر پر پگڑی پہنی، مردانہ انداز کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر کہا کہ میرا نام سائیں سکھی

شاہ ہے اور میں پروڈیوسر کا بیٹا ہوں، پھر انہوں نے اپنی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ماہرہ کی فلم سنیما میں لگی ہے تو میں بھی وہ فلم دیکھنے چلا گیا، جس سے میں کافی متاثر ہوا ہوں، سچ کہوں تو ماہرہ نے میری زندگی بدل دی، پھر میں نے فیصلہ کرلیا کہ شادی کروں گا تو صرف ماہرہ سے ہی کروں گا۔سوہائے ابڑو نے شو کے دوران ماہرہ خان کے ساتھ انہی کی بھارتی فلم رئیس کے گیت پر کنگ خان کے انداز کے ساتھ رقص بھی کیا اور محفل میں ایسا سماں بندھ گیا کہ ماہرہ خان ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…