ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

شوہر فیصل ممتاز رائو کی پہلی بیوی لبنیٰ کے الزامات نادیہ خان بھی میدان میں آگئیں، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، دبئی (آن لائن،این این آئی ) پاکستان میں مارننگ شوز کی بنیاد ڈالنے والی مشہور ومعروف اداکارہ و پروڈیوسر نادیہ خان شوہر فیصل ممتاز رائو کے حق میں بول پڑیں۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ریٹائرڈ ونگ کمانڈر فیصل ممتاز را ئو سے شادی کی اور اب فیصل ممتاز کی سابقہ اہلیہ لبنیٰ فاروق نے ان پر الزامات لگائے ہیں جس پر نادیہ خان اپنے شوہر کے حمایت

میں بول پڑیں اور کہا کہ لبنیٰ فاروق شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ سب کررہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے لبنیٰ فاروق کی باتوں پر یقین نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل رائو کی دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ خان فیصل رائو کی تیسری بیوی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے فیصل رائو پر فراڈ کے الزامات بھی لگائے ہیں۔نادیہ خان نے 7 فروری کو اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلی ملاقات اور شادی کا سارا احوال بتایا تھا۔ اس ویڈیو کے جواب میں فیصل ممتاز رائو کی سابق اہلیہ لبنی فاروق جنہوں نے فیصل را کی دوسری بیوی ہونے کا دعوی کیا ہے نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور فیصل کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔لبنی فاروق نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ فیصل رائو کی دوسری ، نادیہ خان تیسری بیوی ہیں جب

کہ ان دونوں سے قبل فیصل رائو نے ایک اور شمع نامی خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔ لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل را ئونے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔لبنی فاروق نے کہا کہ فیصل رائو سے شادی

سے قبل بھی ان کی ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی۔ فیصل را ئوسے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور انہاس پراڈکٹ منیجر جاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے مجھے فیصل کے ساتھ شادی

نہ کرنے کیلئے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا اور فیصل رائو سے شادی کرنے کیلئے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آگئی۔لبنی فاروق نے مزید بتایا

کہ شادی سے قبل فیصل رائو مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت مجھ پر کھلی۔ دبئی میں فیصل را ئونے مجھ پر کئی پابندیاں لگادی تھیںنہ مجھے کسی سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھے میں بالکل اکیلی ہوکر رہ گئی تھی۔شادی کے بعد مجھ پر

انکشاف ہو اکہ فیصل صاحب کیساتھ بہت سارے مسائل تھے وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑدیتے تھے اور جب ان کا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو

کیا جارہا ہے اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروارہی ہیں۔اس کے علاوہ فیصل را ئونے مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میرا بیٹا اٹھا لیاجائیگااور وزیرستان میں پھنکوادیا جائیگا۔ لبنی نے فیصل رائو کی پہلی بیوی کے آڈیو پیغام بھی شیئر کیے جس میں وہ کہہ

رہی ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے۔لبنیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ فیصل ممتاز را ئوکو دبئی میں بطور ایئرفورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال دیاگیا تھا اور اس کا الزام بھی انہوں نے مجھ پر ہی لگایا تھا۔ حالات اتنے خراب ہوگئے تھے شادی کے آٹھ ماہ

بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور دلچسپ بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کے ساتھ منگنی کرلی۔لبنیٰ نے کہا کہ جس طرح فیصل رائو خواتین کے ہیرو اور آئیکن بن رہے ہیں وہ دراصل ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے کئی غلطیاں کی ہیں، ہم دو عورتوں کی زندگیاں برباد کی ہیں، جھوٹ بولا ہے اور فراڈ کیا ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اب یہ سب کچھ نادیہ خان کے ساتھ نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…