منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی دیکھ کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

datetime 6  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد، برلن(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)60 سالہ امریکی خاتون نے معروف ترک ڈرامہ ارطغرل غازی دیکھنے کے بعد اسلام قبول کرلیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ڈرامے میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر متاثر ہوئیں اور اسلام قبول کیا۔قبول اسلام کے بعد

خاتون کا نام خدیجہ رکھا گیاہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ انکو ترک ڈرامے میں ترگت (نور گل) اور سلجان(شہناز) خاتون کے کردار کافی پسند آئے۔محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر وہ کافی متاثر ہوئیں اور ان کا زندگی کے بارے میں سوچ کا رخ تبدیل ہو گیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ نیب فلیکس پر سرچ کے دوران انہوں نے ایک دن ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل دیکھنا شروع کی تھی۔میں اب تک چار بار اسے دیکھ چکی ہوں اور پانچویں بار دیکھ رہی ہوں۔ڈرامہ دیکھنے کے بعد وہ مقامی مسجد بھی گئیں جہاں مسلمان ان سے بہترین طریقے سے پیش آئے۔خدیجہ کا مزیدکہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگائو ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنیکا موقع ملا ،میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔میں ترک کھانوں کی بھی دلدادہ ہیں اور گھر میں بنانے کی کوشش بھی کرتی ہوں۔دوسری جانب معروف

جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کرلیا جبکہ اسلام کو امن پسند مذہب بھی قرار دیدیا۔کرسٹن پیٹسمین نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے

کیپشن میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریبا 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی

اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ اسلام کے بارے میں منفی باتیں ہی سنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی

سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔کرسٹن بیٹسمین کے اس فیصلے پر فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…